مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے آج سابق وزیر خارجہ آنجہانی سشما سوراج کی اہم خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے اہم لیڈروں میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے یہ بات نئی دلّی میں سُشما بھون اور Veterinary سینٹر میں New Working Women’s ہاسٹل بلاک کے ایک افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب شاہ نے اِس بات کی نشاندہی کی کہ سشما سوراج ایسے رہنماؤں میں سے ایک تھیں، جنہوں نے وزیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں اور NDA حکومت کی پہلی اور دوسری مدت میں اہم قلمدان سنبھالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں صرف ایک وزیر کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک اپوزیشن لیڈر کے طور پر بھی یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ سبھی اپوزیشن رہنماؤں کو اُن کے کام سے تحریک حاصل کرنی چاہیئے۔ x
Site Admin | January 4, 2025 4:18 PM