وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندرمودی سرکار ملک میں نظامِ انصاف کو سائنسی طرز پر ڈھالنے اور اسے عوام پر مرکوز بنانے کے لیے کوشش کررہی ہے۔ وہ آج نئی دلّی میں آل انڈیا فارنسک سائنس سربراہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ سرکار اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہی ہے کہ جو لوگ انصاف حاصل کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں، انہیں بروقت انصاف ملے اور ساتھ ہی اطمینان بھی حاصل ہو۔ انھوں نے کہا کہ فارنسک سائنس ملک میں فوجداری نظامِ انصاف کو مستحکم بنانے کے لیے بہت مفید ہے۔
دوسری جانب مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے نئی دلّی میں آل انڈیا فارنسک سائنس سربراہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سرکار ملک میں نظامِ انصاف کو سائنسی طرز پر ڈھالنے اور اِسے عوام پر مرکوز بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی سرکار منشیات کے نیٹ ورک کو پوری سختی کے ساتھ ختم کررہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک کی ایجنسیوں نے بین الاقوامی بحری سرحد کے نزدیک 300 کلو گرام منشیات ضبط کی ہیں، جن کی مالیت ایک ہزار 800کروڑ روپے ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سمندری علاقے میں یہ کارروائی منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے سرکار کی حکمت عملی کی کامیابی کی ایک مثال ہے۔
وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ منشیات کا اتنی بڑی مقدار میں ضبط کیا جانا، ملک سے منشیات کے خاتمے کی سمت ایک اور کامیابی ہے۔ جناب امت شاہ نے اِس بڑی کامیابی کے لیے گجرات پولیس اور بھارتی ساحلی محافظ دستے کو مبارکباد دی۔x