مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج اندور سے مدھیہ پردیش کے سبھی 55 ضلعوں میں پرائم منسٹر کالج آف ایکسیلینس کا افتتاح کریں گے۔ جناب شاہ ایک پیڑماں کے نام مہم میں بھی شرکت کریں گے۔
VC- Sanjeev Sharma
پی ایم کالج آف ایکسیلینس کا پروگرام اندور کے اٹل بہاری واجپئی گورنمنٹ آرٹس اینڈکامرس کالج میں منعقد ہوگا۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اس پروگرام میں شرکت کریں گے، جو ہرضلع کے ہیڈکوارٹر میں بھی منعقد ہوگا۔ اسمبلی اسپیکر نائب وزیراعلیٰ اور وزراء ضلع سطح کے پروگراموں میں موجود رہیں گے۔وزیراعظم نریندرمودی سے تحریک لیتے ہوئے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت آج اندور ضلعے میں ایک دن میں 11 لاکھ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنایا جائے گا، تاکہ ماحولیات کا تحفظ کیا جاسکے۔ جناب شاہ BSF کے Revati رینج میں اس مہم کا آغاز کریں گے۔ وہ پی ایم کالج آف ایکسیلینس کے طلبہ کیلئے ایک بس سروس کا بھی آغاز کریں گے۔