کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا اور پیٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج شام نئی دلّی میں ایک Send-off تقریب کے دوران، پیرس اولمپکس کے بھارتی دستے کیلئے روایتی ڈریس اور Playing Kit کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مانڈویا نے کہا کہ اس میں شرکت کرنے والے بھارتی ایتھلیٹس کو 140 کروڑ ہم وطنوں کی نیک خواہشات حاصل ہیں۔ کھیل کود کے وزیر نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی، اِس مرتبہ میڈل کی فہرست میں ملک کو مزید اوپر لے جائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کھیل کود پر حکومت کی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ پیرس 2024 اولمپکس کیلئے بھارتی دستے کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ اولمپکس، انسانی کامیابیوں کے نقطہئ کمال کی نمائندگی کرتا ہے۔
جناب پوری نے اظہارِ مسرت کیا کہ کھیل اور گیس کی مختلف سرکاری شعبے کی کمپنیاں، کھلاڑیوں کیلئے بہترین ممکنہ تیاریوں کی سہولیات فراہم کرنے میں قابل قدر کردار ادا کر رہی ہیں۔ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا، پیرس اولمپکس میں مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑی، بہت سے سرکردہ بھارتی اولمپینس اور کھیل کود کی فیڈریشنوں کے اہلکار نیز دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ بھارت پیرس اولمپکس میں تقریباً 120 ایتھلیٹس کا ایک دستہ بھیج رہا ہے۔ یہ اولمپکس اگلے مہینے کی 26 تاریخ سے 11 اگست تک منعقد ہوگا۔x