August 20, 2024 3:14 PM

printer

مرکزی وزارت صحت نے مرکزی حکومت کے تمام اسپتالوں اور اداروں کے سربراہوں کو اسپتالوں میں سیکورٹی بڑھانے سے متعلق مراسلے تحریر کیے ہیں۔

صحت کی مرکزی وزارت نے اسپتالوں میں سیکورٹی کو بڑھانے کیلئے مرکزی حکومت کے تمام اسپتالوں اور اداروں کے سربراہوں کو مراسلے تحریر کیے ہیں، جن میں وزارت نے اندر آنے اور باہر جانے کے راستے، کوریڈورس، اندھیرے والی جگہوں اور حساس علاقوں سمیت کلیدی مقامات پر ہائی ریزولیوشن سی سی ٹی وی کیمروں کی وافر تعداد نصب کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا جانا چاہئے۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ اسپتالوں کے احاطے کی مناسب نگرانی، گشت اور اسپتال احاطے کی نگرانی کیلئے انتہائی تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈس کی مناسب تعداد تعینات کی جانی چاہئے۔

وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ آنے اور جانے کے راستوں کی سخت نگرانی کی جانی چاہئے، تاکہ صرف مجاز اہلکاروں کو ہی داخلے کی اجازت دی جاسکے اور ڈیوٹی کے دوران اسپتال کے تمام عملے کے ذریعے آئی کارڈ کو دکھائے جانے کو لازمی قرار دیا جائے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں