مرکزی وزارت صحت نے سفر کے مختلف وسائل جیسے فضائی، سڑک، ریلوے اور آبی گذرگاہوں کے ذریعے انسانی اعضا کے نقل و حمل کے لیے معیاری طریقہئ کار SOP جاری کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا یہ معیاری طریقہئ کار ملک بھر میں انسانی اعضاء کی پیوند کاری سے متعلق افراد کے لیے ایک رہنما خطوط کا کام کرے گا۔ صحت کے سیکریٹری اپوروا چندرا نے کہا کہ یہ رہنما خطوط ملک بھر میں اعضا کی بازیافت اور پیوند کاری کے لیے ایک خاکہ ہیں، جس سے اِس شعبے میں بہترین طریقوں اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ انسانی اعضا کے نقل و حمل کو ہموار کرنے کے ذریعے حکومت کا مقصد نایاب اعضا کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا اور ایسے ہزاروں مریضوں کو امید دلانا ہے جن کی زندگی اعضا کی پیوند کاری کے ذریعے بچائی جا سکے
Site Admin | August 4, 2024 9:55 AM