ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 11, 2025 10:21 AM

printer

مرکزی وزارت صحت نے سال 2024 کے دوران 25 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی منشیات ضبط کی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سال 2024 کے دوران 25 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی منشیات ضبط کی گئی ہیں۔ یہ مقدار، سال 2023 میں ضبط کی گئی 16 ہزار کروڑ روپے مالیت کی مقدار سے 55 فیصد زیادہ ہے۔ ضبطگی کی یہ کارروائی وزارت کی منشیات کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کا حصہ ہے۔ اپنے بیان میں وزارت صحت نے بتایا کہ سِنتھیٹک منشیات، کوکین اور سائیکو ٹروپِک مادّوں کے طور پر استعمال کی جانے والی فارما سوئیٹیکل دواؤں سمیت نقصان دہ اور نشہ آور اشیاء کی ضبطگی میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کوکین کی ضبطگی میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ سال 2023 میں ضبط کی گئی 292 کلو گرام کی مقدار سے بڑھ کر سال 2024 میں ایک ہزار 426 کلو گرام ہوگئی ہے۔ اسی طرح حشیش کی ضبطگی کی مقدار، سال 2023 کے34 کوئنٹل سے بڑھ کر سال 2024 میں 61 کوئنٹل ہوگئی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں