مرکزی وجیلنس کمیشن CVC نے دلّی کے وزیرِ اعلیٰ کی مدت کے دوران عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے بنگلے میں کی جانے والی تزئین کاری اور تعمیر سے متعلق بدعنوانیوں کے الزامات کی چھان بین کا حکم دیا ہے۔ CVC نے تعمیراتِ عامہ کے محکمے CPWD سے کہا ہے کہ وہ BJP کے اعلیٰ رہنما اور اسمبلی ممبر وجیندر گپتا کی طرف سے کی گئی شکایت کی تحقیقات کرے۔ وجیندر گپتا نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ابتداء میں یہ بنگلہ دو ایکڑ سے بھی کم میں بنا ہوا تھا لیکن اِس کے آس پاس کے دوسرے بنگلوں اور Eight Types طرز کے پانچ دیگر بنگلوں کو خالی کرایا گیا اور انہیں اروند کیجریوال کے بنگلے سے جوڑ دیا گیا۔ اِس طرح یہ تقریباً 8 ایکڑ کا ہوگیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پورا ڈھانچہ غیرقانونی ہے۔ x
Site Admin | February 15, 2025 3:13 PM
مرکزی وجلینس کمیشن نے دلّی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کی تزئین کاری میں مبینہ بے قاعدگیوں کی چھان بین کا حکم دیا ہے۔
