ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 7, 2025 4:10 PM

printer

مرکزی صحت سکریٹری نے زور دے کر کہا ہے کہ عوام کو ہیومین میٹانیمو وائرس، ایچ ایم پی وی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مرکزی صحت سکریٹری Punya Salila سریواستو نے زور دے کر کہا ہے کہ عوام کو Human Metapneumovirus، ایچ ایم پی وی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران صحت سکریٹری نے HMPV سے متعلق حالات اور بھارت میں سانس کی بیماریوں کے تازہ حالات اور اُن کے انتظام کے لیے   طبی اقدامات کا جائزہ لیا۔ سکریٹری نے انفلوائنزا جیسی بیماری (ILI) اور شدید تنفسی انفیکشن (SARI) کی جانچ کو مستحکم کرنے کے لیے ریاستوں کو مشورہ دیا۔

انہوں نے اس بات کو دوہرایا کہ سردی کے موسم میں عام طور پر سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے اور انہوں نے یقین دلایا کہ سانس کی بیماریوں میں غیرمعمولی اضافے سے نمٹنے کے لیے ملک پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے ریاستوں کو اس بات کا بھی مشورہ دیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام کے درمیان بیداری اور اطلاعات، تعلیم اور جانکاری کو بڑھاوا دیا جانا چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں