September 7, 2024 9:57 PM

printer

مرکزی سرکار نے 2023 بیچ کی IAS زیر تربیت افسر پوجا کھیڈکر کو فوری طور پر سروس سے سبکدوش کر دیا ہے

مرکزی سرکار نے 2023 بیچ کی IAS زیر تربیت اہلکار پوجا کھیڈکر کو فوری طور پر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس سے سبکدوش کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکار نے 1954 کے آئی اے ایس Probation ضابطوں کے تحت اِس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔
مذکورہ ضابطوں کے مطابق اگر زیر تربیت افسر دوبارہ امتحان پاس کرنے میں ناکام رہتے ہیں یا اگر مرکزی سرکار کی نظر میں کوئی زیر تربیت اہلکار سروس میں بھرتی کیلئے نااہل ہے یا دیگر باتوں کے علاوہ اِس سروس کا ممبر ہونے کیلئے غیر موزوں ہے تو ایسی صورت میں مرکزی سرکار، زیر تربیت افسر کو سروس سے ڈسچارج کرسکتی ہے۔
پوجا کھیڈکر کو سول سروسز کا امتحان ہیرا پھیری سے پاس کرنے، دھوکہ دہی کرنے اور دیگر پسماندہ طبقوں OBC نیز معذور افراد کیلئے مخصوص کوٹے کے فائدے غلط طریقے سے حاصل کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں