دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار نے دیہی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کی زندگی کو زیادہ آرام دہ بنانے کی غرض سے کئی انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِن اقدامات سے ملک کی معیشت کو نئی رفتار ملی ہے۔ وزیر موصوف آج نئی دلّی میں افریقی ایشیائی دیہی ترقیاتی تنظیم AARDO کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے 77 ویں اجلاس کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ جناب چوہان نے یقین دلایا ہے کہ بھارت AARDOکے کثیر جہتی پلیٹ فارم کے ذریعہ معلومات، تکنیکی مہارت اور کامیاب پالیسیوں اور پروگراموں کے تبادلے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت AARDO کی حمایت اور مدد کر کے دیہی برادری کو بااختیار بنائے گا۔×
Site Admin | February 19, 2025 9:55 PM
مرکزی سرکار نے دیہی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کی زندگی کو زیادہ آرام دہ بنانے کی غرض سے کئی انقلابی اقدامات کئے ہیں: شیوراج سنگھ چوہان
