September 5, 2024 9:47 PM

printer

مرکزی سرکار نے دلّی قومی راجدھانی خطے اور ممبئی میں 35 روپئے فی کلو گرام کی رعایتی شرح پر پیاز کی خردہ فروخت شروع کردی ہے

پیاز کی قیمتیں بڑھنے کے تناظر میں مرکزی سرکار نے دلّی قومی راجدھانی خطے اور ممبئی میں 35 روپئے فی کلو گرام کی رعایتی شرح پر پیاز کی خردہ فروخت شروع کردی ہے۔ قومی امدادِ باہمی صارفین فیڈریشن، قومی زرعی امدادِ باہمی مارکیٹنگ فیڈریشن، ای-کامرس پلیٹ فارمز اور کیندریہ بھنڈار اور SAFAL کے مراکز پر نیز چلتی پھرتی گاڑیوں کے ذریعے یہ پیاز فروخت کی جائے گی۔دلّی قومی راجدھانی خطے میں 38 مقامات پر موبائل وین کے ذریعے پیاز فروخت کی جارہی ہے۔ اِدھر صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم عامہ محکمے کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے قومی راجدھانی میں کرشی بھون میں موبائل وینس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ صارفین کو کم قیمت پر پیاز دستیاب کرانے کی خاطر سرکار کے Buffer اسٹاک سے پیاز جاری کی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں