ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 28, 2025 10:25 PM

printer

مرکزی سرکار نے جسٹس یشونت ورما کو دلّی ہائی کورٹ سے واپس الہٰ آباد ہائی کورٹ بھیجنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے

مرکزی سرکار نے جسٹس یشونت ورما کو دلّی ہائی کورٹ سے واپس الہٰ آباد ہائی کورٹ بھیجنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ 24 مارچ کو سپریم کورٹ کے Collegium کی سفارشات کی روشنی میں ایسا کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے الہٰ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ جسٹس ورما کو کوئی کام نہ سونپے۔ جسٹس ورما کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ناجائز نقد رقم ملنے کے الزامات پر محکمہ جاتی انکوائری کا سامنا ہے۔ بھارت کے چیف جسٹس نے اِس کیلئے تین ججوں پر مشتمل ایک پینل تشکیل دیا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ الہٰ آباد ہائی کورٹ کی بار ایسوسی ایشن کے احتجاج کے باوجود، اُن کے تبادلے کا حکم سامنے آیا ہے۔

اِس سے پہلے سپریم کورٹ نے، وہ درخواست خارج کردی، جس میں دلّی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس یشونت ورما کی سرکاری رہائش گاہ پر مبینہ طور پر ناجائز نقد رقم ملنے کے معاملے پر اُن کے خلاف FIR درج کئے جانے کی اپیل کی گئی تھی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں