ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مرکزی سرکار نے اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے کارکنوں کیلئے کم از کم اُجرت کی شرحوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی سرکار نے مہنگائی بھتے پر نظرثانی کرکے اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے کارکنوں کیلئے کم از کم اُجرت کی شرحوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کم از کم اجرت کی شرحیں ہُنرمندی کی سطح کی بنیاد پر طے کی جاتی ہیں، جس میں ہنرمند، غیرہنرمند، نیم ہنرمند اور بہت زیادہ ہنرمند کے زمرے شامل ہیں۔ اِس کے علاوہ جغرافیائی علاقوں کی مناسبت سے بھی اِن شرحوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

نظرثانی کے بعد تعمیرات، صفائی ستھرائی اور سامان کی لدائی وغیرہ میں کام کرنے والے A زمرے کے غیرہنرمند کارکنوں کیلئے کم از کم اجرت کی شرح 783 روپے یومیہ ہوگی۔   

نیم ہنرمند کارکنوں کیلئے کم از کم اجرت 868 روپے یومیہ ہوگی جبکہ ہنرمند، clerical اور ہتھیار کے بغیر چوکیداری کا کام کرنے والے کارکنوں کو ایک دن میں 954 روپے دیئے جائیں گے۔ بہت زیادہ ہنرمند کارکنوں اور ہتھیاروں کے ساتھ چوکیداری کا کام انجام دینے والے کارکنوں کیلئے نئی اجرت ایک ہزار 35 روپے یومیہ مقرر کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں