August 24, 2024 9:53 PM

printer

مرکزی سرکار نے اپنے ملازمین کیلئے Unified پنشن اسکیم کا اعلان کیا ہے

مرکزی کابینہ نے مرکزی سرکار کے ملازمین کیلئے Unified پنشن اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ آج شام نئی دلّی میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ مذکورہ اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت 25 سال کی کم سے کم کوالیفائنگ ملازمت کیلئے ریٹائر ہونے سے قبل گزشتہ ایک سال کی مدت کے دوران اوسط بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد پنشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں ملازم کی موت ہونے کے بعد اُس کے کنبے کیلئے 60 فیصد پنشن کی ضمانت دی گئی ہے۔ جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ مذکورہ اسکیم سے مرکزی سرکار کے تقریباً 23 لاکھ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے زیادہ کار کردگی والی بائیو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کیلئے معیشت، ماحولیات اور روزگار سے متعلق پالیسی کیلئے Bio-E-3، بائیو ٹیکنالوجی کو بھی منظوری دی ہے۔
جناب ویشنو نے کہا کہ مذکورہ پالیسی سے مختلف اہم شعبوں میں تحقیق و ترقی اور کاروبار کیلئے اختراع پر مبنی مدد فراہم کی جاسکے گی۔ Bio E-3 پالیسی سے ایک ایسے مستقبل کو بڑھاوا مل سکے گا، جو زیادہ پائیدار اور اختراعی نوعیت کا ہو اور عالمی چیلنجوں کے تعلق سے زیادہ موزوں ہو۔
مرکزی کابینہ نے تین سرکردہ اسکیموں کو جاری رکھنے کی بھی منظوری دی ہے، جنہیں 10 ہزار 579 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ مرکزی شعبے کی ایک متحدہ اسکیم میں ضم کر دیا گیا ہے اور اِسے وگیان دھارا کا نام دیا گیا ہے۔
یہ اسکیم، سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق ادارہ جاتی اور انسانی صلاحیت سازی، تحقیق و ترقی اور اختراع نیز ٹیکنالوجی کے فروغ اور اُسے نصب کرنے سے متعلق ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں