مرکزی سرکار، مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلعے کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ اُس نے اضافی نفری تعینات کئے جانے سمیت ہر ممکن امداد کا یقین دلایا ہے۔
اِدھر کلکتہ ہائی کورٹ نے وقف ترمیمی ایکٹ قانون کے معاملے پر بڑے پیمانے پر تشدد، توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات کے تناظر میں مرشدآباد میں مرکزی فورسز فوری طور پر تعینات کئے جانے کا حکم دیا ہے۔
مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر Suvendu Adhikari کی داخل کردہ درخواست کے بعد عدالت کا یہ حکم سامنے آیا ہے۔ اِس درخواست میں ریاست کے کئی حصوں میں بد امنی کا الزام لگایا گیا تھا۔
مرشد آباد میں جھڑپوں میں کم از کم تین افراد مارے گئے ہیں اور تشدد کے واقعات کے سلسلے میں 138 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ x