ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 6, 2024 2:41 PM

printer

مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن کی گواہاٹی میں سرحد کے معاملات سے متعلق آسام اور میگھالیہ کے سینئر عہدیداران کے ساتھ ایک میٹنگ

مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے آج گواہاٹی میں سرحد کے معاملات سے متعلق آسام اور میگھالیہ کے سینئر عہدیداران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سمیت سینئر اہلکاروں نے اِس میٹنگ میں شرکت کی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مرکز اور آسام حکومت دونوں نے شمال مشرق میں سرحدی معاملات کو حل کرنے کی خاطر اقدامات کئے ہیں۔ دونوں ریاستوں نے زیادہ تر معاملات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرلیا ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری کے ساتھ آج کی میٹنگ سے اِن کوششوں کو تقویت حاصل ہوگی۔ جناب موہن آسام اور اروناچل پردیش کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ بھی سرحد سے متعلق ایک میٹنگ کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں