ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 12, 2024 9:49 AM

printer

مرکزی حکومت نے 31 مارچ 2025 تک نافذ العمل گندم کے ذخیرے کی حد پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

مرکزی حکومت نے 31 مارچ 2025 تک نافذ العمل گندم کے ذخیرے کی حد پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجموعی طور پر خوراک کی یقینی فراہمی کا بندوبست کرنے اور   ذخیرہ اندوزی اور فضول قیاس ارائیوں کو روکنے کیلئے    مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تاجروں، تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں، بڑے Chain کے خوردہ فروشوں اور ڈبہ بند کرنے والوں کیلئے گندم کو ذخیرہ کرنے کی حد مقرر کی تھی۔ تاجروں اور تھوک فروشوں کیلئے گندم کے ذخیرہ کی حد کو کم کرکے دو ہزار میٹرک ٹن سے ایک ہزار میٹرک ٹن، جبکہ خوردہ فروشوں کیلئے حد کو دس میٹرک ٹن سے کم کرکے پانچ میٹرک ٹن فی دوکان کردیا گیا ہے۔

ایک بیان میں صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزارت نے کہاہے کہ ربیع سیزن 2024 کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار 132 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی پیداوار ہوئی اور ملک میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے۔ سرکار گندم کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھتی ہے اور صارفین کیلئے قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مناسب اقدامات کرتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں