مرکزی حکومت نے طبی عملے کے افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سبھی ممکنہ اقدامات تجویز کرنے کی خاطر ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے FORDA اور IMA سمیت طبی عملے کے مختلف فریقوں کے ذریعے ظاہر کی گئی تشویش پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ اُس نے ریاستی سرکار کو بھی مدعو کیا ہے کہ وہ اِس معاملے پر مجوزہ کمیٹی کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں۔
جمعہ کو مرکزی حکومت نے ایک نوٹس جاری کیا تھا، جس میں سرکاری اسپتالوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ طبی عملے کے ساتھ بدتمیزی ہونے یا اُن کے ساتھ تشدد ہونے کی صورت میں 6 گھنٹے کے اندر FIR درج کرائیں۔
کولکاتہ کے R.G. Kar میڈیکل کالج کی ایک ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے پر پورے ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد مرکزی حکومت نے یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ x