July 12, 2024 9:34 AM

printer

مرکزی حکومت نے زیر تربیت IAS افسر پوجا Khedkar کی دستاویزات کی انکوائری شروع کی ہے

مرکزی حکومت نے IAS کی زیرتربیت آفیسر پوجا Khedkar کی امیدواری کے دعووں اور دیگر تفصیلات کی تحقیقات کرنے کیلئے ایک رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پوجا Khedkar حال ہی میں سول سروینٹ کے طور پر مبینہ طور پرطاقت کے غلط استعمال کرنے کے تنازعے میں الجھی ہوئی ہیں۔ عملہ اور عوامی شکایات کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ایڈیشنل سکریٹری سطح کے ایک آفیسر کی سربراہی میں یہ کمیٹی دو ہفتے کے اندر اپنی تحقیقات جمع کرائے گی۔ یہ تحقیقات محترمہ Khedkar کے رویے اور تعلیمی لیاقت سے متعلق الزامات کے تناظر میں کی جارہی ہیں۔ محترمہ Khedkar مہاراشٹر کیڈر کی 2023 بیچ کی IAS آفیسر ہیں۔ انہوں نے یونین پبلک سروس کمیشن UPSC کے امتحان میں 841واں کل ہند رینک حاصل کیاتھا۔

وہ حال ہی میں تنازعے میں آئی ہیں، جب انہوں نے سرخ-نیلی روشنی اور وی آئی پی نمبرپلیٹ کے ساتھ اپنی نجی آڈی کار کا استعمال کیا۔ انہوں نے مبینہ طورپر ان سہولیات کا مطالبہ کیا جو عام طور پر زیر تربیت افسران کیلئے دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔ پونے کے کلکٹر Suhas Diwse کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ محترمہ Khedkar نے 3 جون کو باضابطہ طور پر اپنی ٹریننگ شروع کرنے سے قبل ہی ایک علاحدہ کیبن، کار، رہائشی کوارٹر اور ایک چپراسی سمیت خصوصی سہولیات کا مطالبہ کیا۔ اُن کے یہ مطالبات مسترد کردیئے گئے۔

محترمہ Khedkar پر مزید الزامات لگائے ہیں کہ انہوں نے سول سروسز امتحان کو پاس کرنے کیلئے معذوریت اور دیگر پسماندہ طبقات اوبی سی کے جعلی سر ٹیفکیٹ جمع کرائے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں