مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں گزشتہ پانچ برس میں ترقی اور قومی شاہراہوں کے رکھ رکھاؤ پر 29 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے ہیں اور مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں تعمیر کی ہیں۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ایک سوال کے جواب میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پارلیمنٹ کو اس بارے میں مطلع کیا۔ مرکزی وزیر نے پارلیمنٹ کو یہ بھی بتایا کہ شاہراہوں کو چار لین والا کرنے اور کئی سرنگوں کی تعمیر سمیت مختلف اہم پروجیکٹوں سے جموں وکشمیر میں سڑکوں کے نظام میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔×
Site Admin | February 14, 2025 9:33 AM | J&K-NATIONAL HIGHWAY
مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں گزشتہ پانچ برس میں ترقی اور قومی شاہراہوں کے رکھ رکھاؤ پر 29 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے ہیں اور مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں تعمیر کی ہیں۔
