مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت مختلف اقدامات کے ذریعے سرکاری تکنیکی تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے سرکاری ٹیکنیکل انجینئرنگ اداروں سے کہاکہ وہ نئے خیالات اور تصورات لے کر آئیں اور مرکز کو فوری طور پر اپنی تجویز ارسال کریں تاکہ مرکز اُنہیں اس کے مطابق بہترین سہولتیں فراہم کرسکے۔ جناب اشونی ویشنو کل ممبئی میں مہاراشٹر کی اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندرکانت دادا پاٹل کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران اظہارخیال کررہے تھے۔ اِس موقع پر تکنیکی تعلیم سے متعلق مہاراشٹر ریاستی بورڈ کے ذریعے قائم کئے جارہے روبوٹکس اور آٹومیشن اور IIT 3D پینٹنگ میں مہارت کے مرکز سے متعلق ایک پرزنٹیشن تیارکیاگیا۔
Site Admin | July 20, 2024 9:50 AM
مرکزی حکومت مختلف اقدامات کے ذریعے سرکاری تکنیکی تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے: اشونی ویشنو
