مرکزی جانچ بیورو CBI کولکاتہ میں R.G. Kar میڈیکل کالج اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش سے لگاتار پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ ایجنسی اسپتال کی موجودہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور وائس پرنسپل بلبل مُکھو پادھیائے سے بھی پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ دوسری طرف ڈاکٹروں نے آج بھی کولکاتہ میں ایک احتجاجی ریلی سے کا انعقاد کیا۔ BJP نے بھی اِس واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اور کولکاتہ کے پولیس کمشنر وِنیت کمار گوئل کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس پارٹی نے بھی ہلاک ہونے والی ڈاکٹر کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے، اِس واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ اِدھر کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بینچ نے ایک وکیل کی دائر کردہ اپیل پر اسپتال میں مالی بدنظمی اور بدعنوانی کے معاملے میں مقدمے کی کارروائی کیلئے اجازت دے دی ہے۔
Site Admin | August 21, 2024 9:45 PM
مرکزی جانچ بیورو CBI کولکاتہ میں R.G. Kar میڈیکل کالج اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش سے لگاتار پوچھ تاچھ کررہی ہے
