September 20, 2024 9:24 PM

printer

مرکزی تفتیشی بیورو CBI نے NEET-UG 2024 سوالنامے کے افشا اور چوری معاملے میں پٹنہ میں 6 قصورواروں کے خلاف نامزد CBI عدالت میں ایک دوسری چارج شیٹ داخل کی ہے۔

مرکزی تفتیشی بیورو CBI نے NEET-UG 2024 سوالنامے کے افشا اور چوری معاملے میں پٹنہ میں 6 قصورواروں کے خلاف نامزد CBI عدالت میں ایک دوسری چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ چارج شیٹ تعزیرات ہند کی مختلف شقوں کے تحت داخل کی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ، Oasis اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر احسان الحق اور وائس پرنسپل محمد امتیاز عالم کے خلاف 1988 کے بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق قانون کی مختلف شقوں کے تحت اضافی الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ NTA نے NEET-UG 2024 امتحان کیلئے ڈاکٹر احسان الحق کو سٹی کوارڈینیٹر اور محمد امتیاز عالم کو سینٹر سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا تھا۔ اب تک اِس کیس میں مجموعی طور پر 48 لوگ گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں