August 23, 2024 9:35 PM

printer

مرکزی تفتیشی بیورو CBI نے آج ایکسائز پالیسی کیس میں دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال پر مقدمہ چلانے کیلئے ضروری منظوری حاصل کرلی ہے

مرکزی تفتیشی بیورو CBI نے آج ایکسائز پالیسی کیس میں دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال پر مقدمہ چلانے کیلئے ضروری منظوری حاصل کرلی ہے۔ CBI نے کجریوال کے خلاف ایک ضمنی چارج شیٹ بھی داخل کی ہے۔ راؤز ایوینو عدالت، 27 اگست کو اس پر غور کرے گا۔ CBI نے مبینہ شراب پالیسی گھپلے سے متعلق بدعنوانی کے کیس میں 26 جون کو اروند کجریوال کو گرفتار کیا تھا۔
اسی دوران سپریم کورٹ نے آج کجریوال کی اُن درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی، جن میں اُن کی گرفتاری کو چیلنج اور CBI کے ذریعے رجسٹرڈ کیس میں ضمانت مانگی گئی تھی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجول Bhuyan پر مشتمل ایک بینچ نے جواب داخل کرنے کیلئے مرکزی ایجنسی کو مزید ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں