مرکزی وزارتِ داخلہ میں آفات کے بندوبست کے ایڈیشنل سکریٹری، سنجیو کمار جندل کی قیادت میں ایک مرکزی ٹیم آج آندھرا پردیش کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کررہی ہے۔ یہ ٹیم ریاست بھر میں شدید بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے گی۔اِس سے قبل اِس ٹیم نے Tadepalli میں آندھرا پردیش کے قدرتی آفت کے بندوبست سے متعلق اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر میں صورتحال کا اندازہ کرنے کے لیے ریاستی عہدیداران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔
Site Admin | September 5, 2024 3:03 PM