آندھرا پردیش میں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد کرنے کے لیے آفات سے نمٹنے والی قومی فورس NDRFکی کُل 26 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے تعاون کے ساتھ بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں سرگرمی سے مصروف ہیں۔NDRF نے اب تک 319 لوگوں کو بچایا ہے اور تقریباً بارہ ہزار افراد کو باہر نکالا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ خطوں میں ضرورت مند لوگوں کو امدادی سازوسامان اور طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔x
Site Admin | September 5, 2024 11:03 AM