حکومت نے آج کہا کہ پنجاب کی منڈیوں میں 90 لاکھ ٹن سے زیادہ دھان کی آمد ہوئی ہے۔ اس میں سے 85 لاکھ ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری ریاستی ایجنسیوں اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے کی ہے۔ صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزارت نے کہا کہ 2320 روپے فی کوئنٹل کی کم از کم امدادی قیمت پر دھان کی خریداری کی جا رہی ہے جیسا کہ حکومت نے گریڈ ‘A’ کے دھان کے لیے فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران حکومت کی طرف سے اب تک مجموعی طور پر 19,800 کروڑ روپے کے دھان خریدے گئے ہیں۔ اس سے 4 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
پنجاب میں خریف مارکیٹنگ سیزن 2024-25 کے لیے دھان کی خریداری کا عمل یکم اکتوبر سے شروع ہوا اور کسانوں سے آسانی سے خریداری کے لیے ریاست بھر میں 2927 مخصوص منڈیاں اور عارضی یارڈز کام کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے موجودہ مارکیٹنگ سیزن کے دوران 185 لاکھ ٹن دھان کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ریاست میں دھان کی خریداری کا یہ عمل 30 نومبر تک جاری رہے گا۔
Site Admin | November 3, 2024 9:22 PM
مرکزی اور ریاستی سرکار کی ایجنسیوں نے 85 لاکھ ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی ہے، جس سے پنجاب میں چار لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے
