مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر آج ہریانہ کے مختلف مقامات پر ’Run for Unity‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اِس موقع پر وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے کروکشیتر کے درونا اچاریہ اسٹیڈیم میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو گلہائے عقیدت نذر کیے اور ریاستی سطح کی یکجہتی دوڑ کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بذات خود ’Run for Unity‘ میں حصہ لیا اور ملک میں یکجہتی اور سا لمیت کو تقویت دینے کا پیغام دیا۔وشاکھاپٹنم میں والٹر ریلوے ڈویژن نے بھی آج ’Run for Unity‘ کا انعقاد کیا۔ DRM آفس سے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن جنکشن تک منعقد اِس دوڑ کی قیادت، سینئر ڈویژنل پرسونل آفیسر اور سینئر ڈویژنل سیفٹی آفیسر نے کی
Site Admin | October 31, 2024 9:38 PM