ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 18, 2024 2:42 PM

printer

مردوں کے ICC ٹی۔ٹوینٹی میں کَل جاری کی گئی بلے بازوں کی درجہ بندی میں بھارت کے سوریہ کمار یادو نے اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی

مردوں کے ICC ٹی۔ٹوینٹی میں کَل جاری کی گئی بلے بازوں کی درجہ بندی میں بھارت کے سوریہ کمار یادو نے اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ Yashasvi جیسوال نے چھٹا مقام حاصل کیا ہے۔ Ruturaj Gaikwad کی بلے بازی میں درجہ بندی کے اعتبار سے بہتری آئی ہے، اور وہ آٹھویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارت کے کھلاڑیوں کو زمبابوے کے خلاف ٹی۔ٹوئینٹی سیریز چار۔ایک سے جیتنے کے بعد درجہ بندی میں کافی بہتر پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔ٹی۔ٹوینٹی آل راؤنڈر درجہ بندی میں ہاردک پانڈیا چوٹی کے 10کھلاڑیوں میں واحد بھارتی کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے چھٹا مقام حاصل کیا ہے۔ سری لنکا کے Wanindu Hasarnga نے اپنا نمبر ایک مقام برقرار رکھا ہے۔مردوں کی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں کپتان روہت شرما نے چھٹا مقام حاصل کیا ہے‘ جبکہ سابق کپتان وراٹ کوہلی بھی 10 واں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں