مردوں کے کرکٹ میں میزبان سری لنکا نے کَل رات کولمبو کے آر۔پریم داسا اسٹیڈیم میں سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کو 32 رن سے ہرا دیا۔ 241 رن کا جیت کا نشانہ حاصل کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم 42 اوورس اور دو گیندوں میں 208 رن پر ہی سمٹ گئی۔
کپتان روہت شرما نے 44 گیندوں میں 64 رن بنائے اور Jeffrey Vandersay نے سری لنکا کے چھ وکٹ لیے۔ اِس سے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 240 رن بنائے تھے۔ واشنگٹن سندر، بھارت کے بہترین گیند باز رہے جنھوں نے تین وکٹ لیے، جبکہ کُلدیپ یادو نے دو وکٹ لیے۔
اس جیت سے سری لنکا کو تین میچوں کی ایک روزہ بین الاقوامی باہمی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہوگئی ہے، کیونکہ پہلا میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔Jeffrey Vandersay کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔x