ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 13, 2024 9:38 AM

printer

مردوں کے کرکٹ میں آج ہرارے میں چوتھے ٹی۔ٹوئینٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت کا مقابلہ میزبان زمبابوے سے ہوگا۔

کرکٹ میں ہرارے کے مقام پر آج سہ پہر چوتھے  ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت کا مقابلہ میزبان زمبابوے سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے چاربجے شروع ہوگا۔ شبھمن گِل کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو فی الحال پانچ میچوں کی سیریز میں دو-ایک کی سبقت حاصل ہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے بھارت کو 13 رن سے ہرایا تھا۔ تاہم اگلے دو میچوں میں موجودہ ٹی ٹوئنٹی عالمی چمپئن بھارت نے اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔ بھارت نے دوسرے میچ میں زمبابوے کو 100 رن سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں اس نے زمبابوے کو 23 رن سے ہرایا۔ سیریز کا آخری میچ کَل اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں