August 4, 2024 9:45 PM

printer

مردوں کے کرکٹ میں، تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری ہے۔ یہ میچ کولمبو کے پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

مردوں کے کرکٹ میں، تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری ہے۔ یہ میچ کولمبو کے پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
241 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے تازہ خبریں ملنے تک بھارت نے 35 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 190 رن بنائے ہیں۔
اِس سے قبل، پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میزبان سری لنکا نے 50 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 240 رن بنائے۔
اِس سیریز کا پہلا میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔ اِس لئے دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیتنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ دوسری طرف مہمان ٹیم ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی ایک اور سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی۔
نئے مقرر کردہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی زیر قیادت بھارتی ٹیم کی یہ پہلی ODI سیریز ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں