June 12, 2024 2:40 PM

printer

مردوں کے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کرکٹ میں آج شام نیویارک میں بھارت کا مقابلہ امریکہ سے ہوگا

مردوں کے ICC کرکٹ عالمی کپ میں بھارت کا مقابلہ آج امریکہ سے ہوگا۔ یہ میچ آج شام نیویارک کے Nassau کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل تسخیر رہی ہیں۔ بھارتی ٹیم نے پاکستان اور آئرلینڈ کو ہرایا ہے جبکہ امریکہ نے کینیڈا اور پاکستان کو شکست دی ہے۔ بہترین رن ریٹ کی بنا پر بھارت پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ امریکہ دوسرے مقام پر ہے۔ 

ادھرمردوں کے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں فلوریڈا میں نیپال اور سری لنکا کے درمیان گروپ D کا میچ خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔ شدید بارش اور سیلاب کی وارننگ کی وجہ سے میچ شروع نہیں ہوسکا۔ اِس میچ کے منسوخ ہونے کے ساتھ ہی سپر آٹھ مرحلے میں سری لنکا کی پہنچنے کی امیدیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں، جبکہ نیپال کا بھی اِس میں پہنچنا ناممکن ہی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں