مردوں کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں آج صبح Trinidad کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔ جنوبی افریقہ نے محض 8 اوورس 5 گیندوں میں جیت کیلئے معمولی نشانے 57 رن کو حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 60 رن بنائے۔
اِس سے پہلے افغانستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی ٹیم شروع سے ہی لڑکھڑاتی ہوئی نظر آئی۔ وقفے وقفے سے اُس کے کھلاڑی آؤٹ ہوتے رہے۔ افغانستان کی پوری ٹیم 11 اوورس 5 گیندوں میں ہی 56 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں اب تک کسی بھی ٹیم کا یہ سب سے کم اسکور ہے۔
جنوبی افریقہ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔
آج شام Guyana کے Providence اسٹیڈیم میں دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کا مقابلہ دفاعی چمپئن انگلینڈ سے ہوگا۔×