مردوں کے ICC ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ میں کل St Lucia میں سُپر آٹھ کے مقابلے میں بھارت، آسٹریلیا کو 24 رن سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے آسٹریلیا کے سامنے جیت کیلئے 206 رن کا ہدف رکھا تھا۔ کپتان روہت شرما نے محض 41 گیندوں میں شاندار 92 رن بنائے۔ روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 181 رن ہی بناسکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے Travis Head نے 43 گیندوں پر 76 رن بنائے۔
اُدھر کنگسٹن کے St Vincent میں سُپر آٹھ مرحلے میں افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ جاری ہے۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 116 رن کا نشانہ دیا ہے۔ اِس سے پہلے افغانستان نے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 115 رن بنائے۔×