June 25, 2024 2:28 PM

printer

مردوں کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں افغانستان ایک دلچسپ میچ میں بنگلہ دیش کو ہراکر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے

مردوں کے ICC ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ میں افغانستان نے بارش سے متاثرہ ایک سنسنی خیز میچ میں بنگلہ دیش کو ڈَکوَرتھ لوئس ضابطے کے تحت 8 رن سے ہرادیا۔ اِس جیت کے ساتھ افغانستان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے اور آسٹریلیا کی ٹیم عالمی کپ سے باہر ہوگئی ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے والی دیگر 3 ٹیمیں بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ہیں۔ افغانستان کے گیند باز نوین الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جنہوں نے 4 وکٹ حاصل کئے۔ اِس سے پہلے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 115 رن بنائے تھے۔بارش کی وجہ سے دو مرتبہ کھیل روکنا پڑا اور جیت کا نشانہ کم کرکے 19 اوور میں 114 رن کردیا گیا۔ جمعرات کو سیمی فائنل میں Guyana میں بھارت کا مقابلہ دفاعی چمپئن انگلینڈ سے ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں