آج پیرس اولمپکس میں مردوں کے سنگلز میں کانسے کے تمغے کیلئے لکشیہ سین کا مقابلہ ملیشیا کے Zii Jia Lee سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام چھ بجے سے کھیلا جائے گا اور لکشیہ سین پیرس اولمپکس میں بھارت کو چوتھا تمغہ دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ لکشیہ سین کل سیمی فائنل میں ڈنمارک کے Viktor Axelsen سے سیدھے سیٹوں میں بیس۔بائیس، چودھ۔اکیس سے ہار گئے تھے۔ تاہم وہ بیڈمنٹن میں اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے۔ بھارت کیلئے بیڈمنٹن میں اولمپک میڈل جیتنے والی صرف دو خاتون کھلاڑی ہیں وہ ہیں سائنا نہوال اور پی وی سندھو۔ ایتھلیٹکس میں خواتین کے چارسو میٹر راؤنڈ 1 میں کرن پہل مقابلہ کریں گی جبکہ ایشین کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیت چکے اونیاش سابلے تین ہزار میٹر Steeplechase کے فائنل میں حصہ لیں گے۔ کشتی میں خواتین کے 68 کلوگرام فری اسٹائل کے پری کوارٹر فائنل میں نشا Dahiya بھارت کی مہم کا آغاز کریں گی۔
Site Admin | August 5, 2024 2:48 PM