مردوں کی ہاکی انڈیا لیگ میں، کل شام برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک دلچسپ میچ میں، تمل ناڈو ڈریگنز یو-پی رُدراس کے ساتھ دو دو گول کی برابری پر، میچ ختم کرنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اس میچ کے نتیجے کے بعد تمل ناڈو ڈریگنز سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ یو-پی رُدراس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔
کھیل کے پہلے حصے میں، سُدیپ چِرماکو اور للِت کمار اُپادھیائے نے یو-پی رُدراس کو دو صفر کی سبقت دلائی، تاہم تمل ناڈو ڈریگنز نے Jip Janssen اور Thomas Sorsby کے گول کی مدد سے کھیل میں مضبوط واپسی کی۔
پوائنٹس ٹیبل میں، 17 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر رہنے والے تمل ناڈو ڈریگنز کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے صرف ایک ڈرا کی ضرورت تھی، جبکہ 15 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر رہنے والے یو-پی رُدراس کو جیت کی ضرورت تھی۔
کل پہلے سیمی فائنل مقابلے میں، تمل ناڈو ڈریگنز کا مقابلہ شراچی راڑھ بنگال ٹائیگرس سے ہوگا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں، JSW سورما ہاکی کلب کا سامنا حیدرآباد طوفانز سے ہوگا۔×