کرکٹ میں آج ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹی20 میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھارت زمبابوے کا سامنا کرے گا۔ بھارتی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔
بھارتی ٹیم کوپہلے ہی میزبان پر تین ایک کی سبقت حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے ہی میچ میں شکست کے بعد Shubman Gill کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے سکندر رضا کی نوجوان ٹیم کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل کل سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 10 وکٹ سے شکست دی۔