مردوں کی کرکٹ میں، بھارت نے ناگپور میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹ سے شاندار جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ بھارت کو جیت کے لیے 249 رن کا نشانہ ملا تھا، جسے اُس نے 38 اوورس اور 4 گیندوں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 251 رن بنا کر حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اُس کے سبھی کھلاڑیوں کو بھارتی گیند بازوں نے 47 اوور اور 4 گیندوں میں 248 رن پر آؤٹ کر دیا۔ اب سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو کٹک میں کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا اور آخری بین الاقوامی میچ اس ماہ کی 12 تاریخ کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔×
Site Admin | February 7, 2025 9:36 AM | Cricket
مردوں کی کرکٹ میں، بھارت نے ناگپور میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹ سے شاندار جیت حاصل کی۔
