July 29, 2024 9:50 PM

printer

مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم نے آج پول B کے اپنے دوسرے میچ میں ارجنٹینا کے خلاف میچ برابری پر ختم کیا

پیرس اولمپک میں آج بھارت کے مردوں کی ہاکی ٹیم نے پول B کے ایک میچ میں ارجنٹینا کے ساتھ میچ برابری پر ختم کیا۔ Lucas Martinez نے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کیلئے گول کیا لیکن کپتان ہرمن پریت سنگھ نے آخری منٹ کے شروعات سے پہلے پنالٹی کارنر کے ذریعے گول کیا۔ اس طرح میچ ایک-ایک کی برابری پر ختم ہوا۔
بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کا اگلا مقابلہ آئرلینڈ کے ساتھ ہوگا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہرمن پریت سنگھ نے کہا کہ ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
بھارت چھ ٹیموں پر مشتمل پول B میں دو میچوں سے چار پوائنٹ حاصل کرکے تیسرے مقام پر ہے۔
بھارت کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے پول B میں چوتھا مقام حاصل کرنا ہوگا۔
ایک اور کھیل مقابلے میں بھارت کے مردوں کی تیراندازی کی ٹیم ترکیے سے ہار کر کوارٹر فائنل سے باہر ہوگئی۔ بھارتی ٹیم میں دھیرج Bommadevara، ترون دیپ رائے اور پروین جادھو شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں