مردوں کی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گروپA کے میچ میں آج سہ پہر بھارت کا مقابلہ اپنے روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف چھ وکٹ سے جیت حاصل کرنے کے ساتھ اپنی شاندار مہم کا آغازکیا تھا۔
دوسری جانب موجودہ چیمپین پاکستان کرکٹ ٹیم، کراچی میں اپنے پہلے میچ میں ہی نیوزی لینڈ سے 60 رن سے ہار گئی تھا۔
اگر بھارت آج کا میچ جیتا لیتا ہے تو وہ 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرلے گا، جبکہ پاکستان کو سیمی فائنل میں برقرار رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔×