ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 10, 2024 10:18 AM

printer

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی سرکار کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اس مہینے کی 11 سے 26 تاریخ تک پوری ریاست میں جَن کلیان پَرو منایا جائے گا۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی سرکار کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اس مہینے کی 11 سے 26 تاریخ تک پوری ریاست میں جَن کلیان پَرو منایا جائے گا۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اس مہم کے تحت نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور غریبوں کی ترقی اور بہبود پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے ایک حصے کے طور پر مدھیہ پردیش کے مختلف ضلعوں میں 18 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز بھومی پوجن سے کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں