June 13, 2024 10:23 AM

printer

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو آج سیاحتی مقامات کے لیے کنکٹوِٹی میں اضافے کی خاطر ’’پی ایم شری ٹورزم ایئر سروس‘‘  کا آغاز کریں گے

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو آج سیاحتی مقامات کے لیے کنکٹوِٹی میں اضافے کی خاطر ’’پی ایم شری ٹورزم ایئر سروس‘‘  کا آغاز کریں گے۔ وزیراعلیٰ صبح نوبجے راجا بھوج انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھوپال سے جبل پور تک کے لیے پہلی پرواز کا افتتاح کریں گے۔

پی ایم شری ٹورازم ایئر سروس کی پہلی پرواز ریوا ہوتے ہوئے بھوپال سے جبل پور جائے گی اور وہاں سے یہ Singrauli تک جائے گی۔ ڈاکٹر یادو بھوپال ہوائی اڈے پر ٹکٹ بُکنگ کاؤنٹر کا بھی افتتاح کریں گے اور مسافروں کو بورڈنگ پاسز فراہم کریں گے۔

بھوپال، اندور، جبل پور، ریوا، اجین، گوالیار، سنگرولی اور کھجوراؤ سمیت ریاست کے آٹھ شہر فضائی خدمات سے ملک ہوجائیں گے۔

’’پی ایم شری ٹورزم ایئر سروس‘‘ جیٹ سروس، Aviation  پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے شراکت داری کی بنیاد پر سرکاری و نجی شراکت داری پر مدھیہ پردیش کے سیاحت سے متعلق بورڈ کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔

بھوپال اور گوالیار کے درمیان اِس خدمات کا افتتاح راج ماتا وجے راجے سندھیا ہوائی اڈے مہاراج پور سے پندرہ جون کو کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں