ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلعے میں، پردھان منتری  جَن جاتی آدی واسی نیائے مہا ابھیان کے تحت 8 ہزار سے زیادہ مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں، ملک میں یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلعے میں، پردھان منتری  جَن جاتی آدی واسی نیائے مہا ابھیان کے تحت 8 ہزار سے زیادہ مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں، ملک میں یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ مکانات، نل سے پانی، بجلی، سڑک اور کمیونٹی سہولیات جیسی ضروری آسائشوں سے آراستہ ہیں۔ قبائلی خاتون للیتا کا گھر سب سے پہلے تعمیر ہوا ہے۔ اِس سال کے اوائل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ  بات چیت کے بعد پکاّ مکان حاصل کرنے کا اُن کا خواب پورا ہو گیا ہے، وزیر اعظم نے نہ صرف اُن کی خواہش پوری کی ہے بلکہ کئی ضرورتمند کنبوں کو بھی گھر فراہم کیے ہیں۔

ایک رپورٹ

V/C – Sanjeev Sharma

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال 15 جنوری کو  شیو پوری ضلعے کی Hatod گرام پنچایت میں دو Sahariya قبائلی خاتون سے بات چیت کی تھی۔ اِن میں سے ایک قبائلی خاتون للیتا آدی واسی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے Boorda پنچایت میں ایک مکان فراہم کیے جانے کی درخواست کی تھی۔ وزیر اعظم نے، Sahariya قبائیلیوں کے اس خواب کو پورا کر دیا ہے۔ للیتا آدی واسی نے پکّے مکان کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں