مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں آج صبح ایک مندر کی دیوار منہدم ہوجانے سے 9 بچے ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ سانحہ شاہ پور میں Hardaul Baba مندر میں ایک مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا۔ ساگر کے کلکٹر دیپک آریا نے بتایا کہ زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے اور انھیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ جائے واقعہ سے پورا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے اُن کنبوں کیلئے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے جن کے معصوم بچوں کی جانیں گئی ہیں۔ انھوں نے حکومت کی طرف سے ہلاک ہونے والے بچوں کے کنبوں کیلئے چار-چار لاکھ روپئے کی مدد دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
Site Admin | August 4, 2024 10:01 PM
مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں آج صبح ایک مندر کی دیوار منہدم ہوجانے سے 9 بچے ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے
