June 15, 2024 9:43 AM

printer

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں نابارڈ کی جانب سے منعقد کیا جارہا آموں کا میلہ شروع ہوگیاہے۔

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں نابارڈ کی جانب سے منعقد کیا جارہا آموں کا میلہ شروع ہوگیاہے۔ اس میلے میں قدرتی طورپر اُگائے گئے آموں کی نمائش ہوگی جہاں دو درجن سے زیادہ آموں کی قسمیں پیش کی جارہی ہیں۔     یہ میلہ 18 جون تک جاری رہے گا۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

VC- Sanjeev Sharma

آموں کے اس میلے میں آموں کی مختلف اقسام کی نمائش کی جارہی ہے جن میں زردآلو، امرپالی، طوطاپری، کیسر، راجہ پوری اور سندرجہ شامل ہیں جو کہ مدھیہ پردیش کی پہچان بن گئے ہیں۔ نابارڈ بھوپال کے ڈپٹی جنرل منیجر اویناش سیوالکر نے بتایا کہ آموں کے اس میلے میں ریاست کے مختلف ضلعوں کے کسان مختلف قسم کے آموں کے ساتھ حصہ لینے پہنچے ہیں۔مدھیہ پردیش کا سندرجہ آم ان لوگوں کیلئے ہے جو ذیابیطس کا شکار ہیں۔ اس آم میں شکر کی مقدار پانچ فیصد سے بھی کم ہوتی ہے۔ اس آم کو اپنی خوشبو اور خصوصیات کی وجہ سے جی آئی ٹیگ بھی مل چکا ہے۔ اس میلے میں نورجہاں آم بھی خریدا جاسکتا ہے جس کی قیمت قریب دوہزار روپے کلو ہے۔

اس قسم کے ایک آم کا وزن دو سے چار کلو ہوتا ہے اور یہ ملک میں صرف مدھیہ پردیش کے علی راج پور ضلعے میں ہی اُگائے جاتے ہیں۔

بھوپال سے سنجیوشرما کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں اسلم بیگ

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں