مدھیہ پردیش میں 51 ویں کھجوراہو ڈانس فیسٹیول کے دوران 139 فنکاروں نے ڈانس مراتھن میں لگاتار 24 گھنٹے 9 منٹ اور 26 سیکنڈ تک رقص کر کے ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کل کھجوراہو ڈانس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان کی پوجا ارچنا کے لیے کلاسیکی رقص ترتیب دیے گئے ہیں۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C – Sanjeev Sharma
کھجوراہو ڈانس فیسٹول میں عالمی ریکارڈ بنانے کا آغاز 19 فروری کو دوپہر دو بج کر 34 منٹ پر ہوا، جس میں 139 فنکاروں نے 20 فروری کو دوپہر دو بج کر 43 منٹ تک مسلسل رقص کرکے یہ ریکارڈ بنایا۔ یہ میراتھن رقص تقریباً 24 گھنٹے 9 منٹ تک جاری رہا۔ اس میں کتھک، بھارت ناٹیم، Kuchipudi، موہنی یَٹّم اور Odissi رقص کو شامل کیا گیا۔ گنیز بک کی ٹیم نے اسے عالمی ریکارڈ قرار دیا اور اس سے متعلق سرٹیفکٹ وزیراعلیٰ موہن یادو کو دیا گیا۔ یہ فیسٹول 26 فروری تک جاری رہے گا۔ اس میں بہت سے مشہور فنکار اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔