مدھیہ پردیش میں مرکزی حکومت کی نگراں کمیٹی اور مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم پر بھوپال میں قائم یونین کاربائٹ کے 337 میٹرک ٹن کیمیائی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ یونین کاربائٹ کے فضلے کی پیکنگ، لوڈنگ اور نقل و حمل آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ کے ذریعے مقرر کردہ معیارات کے مطابق اور سخت حفاظتی انتظامات کے تحت خصوصی کنٹینرس میں کی جائے گی۔
ایک رپورٹ
V/C Sanjeev
یونین کاربائٹ پر مشتمل کنٹینرس پوری سیکیورٹی فورس، ایمبولینس، فائر بریگینڈ اور سریع الحرکت ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ یہ کنٹینرس لیگ پروف اور آگ سے محفوظ ہیں۔ ان کنٹینرس کے نقل و حمل کے عمل کی GPS کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ گیس ریلیف اور Rehabilitation ڈائریکٹر سوتنتر کمار سنگھ نے کہا ہے کہ فضلے کو جلد ہی ایک گرین کوریڈور تشکیل دے کر بھوپال سے Pithampur لے جایا جائے گا۔x